Kohsar University Murree 28

کوہسار یونیورسٹی مری حلقہ این اے 57 پی پی 6 کا عظیم کارنامہ ہے

کوہسار یونیورسٹی مری حلقہ این اے 57 پی پی 6 کا عظیم کارنامہ ہے۔رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی اور دیگرز مبارکباد کے مستحق ہیں ۔یونیورسٹی میں پڑھائی شروع ہونے سے مری کا امیج بہتر ہوا ہے لیکن بنیادی عوامی مسائل کا حل ہونا بھی ضروری ہے دعا ہیکہ بلک واٹر سپلائی سکیم بھی شروع ہو۔ان خیالات کا اظہار مری مسلم لیگ ق کے تنظیمی ارکان حماد طیفور عباسی۔قیصر رفیق عباسی۔ظاہر عباسی۔عاصم یامین ۔ارشد شاہ۔ظہور عباسی۔عتیق عباسی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ جو بھی علاقہ کے لیئے اچھا کام کرے گا مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے اسکو سراہایا جاۓ گا اور عوامی مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے کے لیئے ان کی نشاندہی ہمیشہ کی طر مسلم لیگ ق کرتی رہے گی کیا ہی اچھا ہو کہ بلک واٹر سپلائی جیسا عوامی فلاح کا منصوبہ بھی تحریک انصاف حلقہ کی مبتخب قیادت شروع کروانے میں کامیاب ہو تاکہ حلقہ پی پی 6 کی دونوں تحصیلیں مری اور کوٹلی ستیاں میں جہاں قلت آب کا خاتمہ ہو وہائیں پر روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں