A.C.Murree visit Tiles 83

کوروناوائرس کی تیسری لہر

مری:حکومتی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر مری کوروناوائرس کی تیسری لہر سے عوام کوبچانے اور آگاہی کیلئے متحریک ہوگئے ملک کے دیگر علاقوں میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے مدنظررکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راناکرامت علی کا سول ڈیفنس اہلکاروں اور عملے کے ہمراہ مال روڈ کے ہوٹلوں،ریسٹورنٹس،اندرون شہر،گردونواح کے بازاروں اورسیاحتی مقامات کا دورہ کیااور این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایس اوپیز پر عملدرآمدکرنے اور عوامی وپبلک مقامات پر ماسک،سینٹائزر کے استعمال اورسماجی فاصلوں کا استعمال کے حوالے آگاہی دیتے ہوئے کہااے سی مری نے کہا کہ علاج سے پرہیز بہتر ہے عوام اورکاروباری حلقے ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمدکرکے اس موذی وائرس کیخلاف جنگ میں اپناکردار اداکریں انہوں نے مال روڈ اور دیگرمقامات پر سیاحوں،ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور عوام میں 2500 سے زائدفیس ماسک بھی تقسیم کئے،اس موقع پر انہوں نے وارننگ دی کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی اور بھاری جرمانے بھی کئے جائینگے۔