THQ Murree-murree-news 55

تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کی قیمتی اراضی پرمبینہ قبضوں کاانکشاف

مری: تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کی قیمتی اراضی پرمبینہ قبضوں کاانکشاف، کچھ زمین کی رجسٹریاں بھی سامنے آئی ہیں ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال مری کے مطابق مختلف افراد نے کلیم کیا ہے کہ انہوں نے یہ اراضی خرید رکھی ہے اور انہوں نے رجسٹریاں بھی کروائی ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ہسپتال کی اراضی نہ تو کوئی فروخت کرسکتا ہے اور نہ ہی خرید سکتا ہے پھر کیسے ایساممکن ہوا اورکون کون لوگ اس میں ملوث ہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری سخت نوٹس لینے اور انکوائری کامطالبہ کیا ہے۔