Mall road murree 45

مرمت اورٹائلوں کی تنصیب کے کام کامعائنہ

مری:سیاحتی،کاروباری اور عوامی حلقوں کے مطالبہ پرجی پی اوچوک کے قریب اہم شاہراہ پر اکھڑجانے والی ٹف ٹائلوں کی مرمت کا کام شروع ہوگیا اسسٹنٹ کمشنر مری نے گذشتہ روز مرمت اورٹائلوں کی تنصیب کے کام کامعائنہ کیا اورہدایات دیں کہ معیاری اور دیرپا کام کیاجائے انہوں نے البائراک کمپنی مری کے زونل آفیسرساجد علی کے ہمراہ صفائی کے انتظامات بھی دیکھے اور اطمینان کا اظہارکیااور اسکو مزید بہتربنانے کی ہدایات دیں تاکہ گرمائی سیزن میں مری آنے والے سیاح مہمانوں اورمقامی لوگوں کو اچھا ماحول مہیاکیاجا سکے۔