Tree planting 61

ملکہ کوہسار کو خوبصور ت صاف اور آلودگی سے پاک کر نے کے لیے پھول دار پودے اور شجرکاری

مری: منیجر نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیا حت کے فروغ اور سیاحوں کو بہترسہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ کوہسار کی خوبصور تی اور حسن میں مزید اضافہ کے لیے پھول دار پودے لگائے جا رہے ہیں ملک کے اہم ترین اور اسلام آباد سے قریب ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری جو اپنے صاف ستھرے قدرتی ماحول کی وجہ سے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مری ایک اہم سیاحتی مقام ہے اس لئے یہاں کے ماحول کو بہتر بنانا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ منیجر پتریاٹہ عجاز بٹ نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیومری میں پتریاٹہ سرسبز علاقہ ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور علاقہ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہ ان دلکش خوبصورت نظاروں کو کیمرے میں عکاس بند کرتے ہیں ۔ اس موقع پرنیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ کے انتظامی افسران شیخ منیر ،محمد اشرف ، فہیم انور ،صغیر عباسی، وقاص انور اور سیاحوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرلفٹ کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ ملک کی سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پتریاٹہ کو صاف ستھرا رکھنے اور سیاحوں کی آگاہی کے لئے بھی پروگرام تشکیل دیئے جاتے ہیںہے جن میں سیاحوں کو صفائی ستھرا ری کے حوالے سے بتایا جاتا ہے تاکہ ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔