Kohsar University 68

کوہسار یونیورسٹی کشمیرپوائنٹ مری کے ہال میں تقریب منعقد

مری:خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کوہسار یونیورسٹی کشمیرپوائنٹ مری کے ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کوہسار یونیورسٹی کے لیکچرارز،طلباء وطالبات اور عملے نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کوئی بھی ملک وقوم یامعاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتاجب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ساتھ نہ ہوں اصل میں اس اہم موقع پر عور توں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے عورتوں پر تشدد کی روک تھام تعلیم نسواں کے فروغ اور باہمی اہم آہنگی سمیت دیگر مسائل کی آگاہی کیلئے اقدامات کرنا اور ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے تقریب میں کوہسار یونیورسٹی کی پروفیسر سائرہ رشید،پروفیسر ارم فخراوردیگر نے معاشرے کی تعمیروترقی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔