NHA Department 122

مری محکمہ این ایچ اے گری ہوئی دیوار کو جلد تعمیر کروائے اہلیانِ علاقہ

مری محکمہ این ایچ اے گری ہوئی دیوار کو جلد تعمیر کروائے اہلیانِ علاقہ اس سٹاپ پہ دو سکول موجود ہیں طلباء اور روڈ سے گزرنے والوں کو بڑے نقصان کا خدشہمحکمہ این ایچ اے مری کروڑوں روپے مینٹیننس کے نام پر لینے کے باوجود عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں بُری طرح ناکام مری نزد مسیاڑی چوک ایکسپریس وے چورہ نکر سٹاپ ڈھوک توحید آباد کے پاس دیوار گرنے کے بعد محکمہ این ایچ اے کی عدم توجہ کی انتہادیوار گرنے والے سٹاپ پہ دو بڑے سرکاری سکول ہیں سکول کھلے ہونے کی صورت میں روزانہ بڑی تعداد میں بچے طلباء و طالبات یہاں سے سکول کے گزرتے ہیں جبکہ دیوار نہ بننے کی وجہ سے کسی بڑے نقصان کا سخت اندیشہ ہےاہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ این ایچ اے کی غفلت کی وجہ سے اچانک باقی بچی ہوئی بھاری برقم دیوار گر سکتی ہے جس سے روڈ پر سے گزرنے والی گاڑیاں اور پیدل سفر کرنے والوں کے لیے بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اہلیانِ علاقہ نے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد محکمہ این ایچ اے دیوار کو مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے