Patriata Chairlift Resort 138

سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اعجاز بٹ

مری : منیجر نیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ کوہسار کی خوبصور تی اور حسن کو برقراررکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری ایک اہم سیاحتی مقام ہے اس لئے یہاں کے ماحول کو بہتر بنانا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے کہا نیومری میں پتریاٹہ سرسبز علاقہ ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور علاقہ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہ ان دلکش خوبصورت نظاروں کو کیمرے میں عکاس بند کرتے ہیں ۔ اس موقع پرنیو مری پتریاٹہ چیئر لفٹ کے انتظامی افسران شیخ منیر ،محمد اشرف ، فہیم انور ،صغیر عباسی، وقاص انور اور سیاحوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرلفٹ کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ ملک کی سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پتریاٹہ کو صاف ستھرا رکھنے اور سیاحوں کی آگاہی کے لئے بھی پروگرام تشکیل دیئے جاتے ہیںہے جن میں سیاحوں کو صفائی ستھرا ری کے حوالے سے بتایا جاتا ہے تاکہ ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔