court 59

تاجروں کے اگر کارڈ جعلی نہیں بنے تو کارڈ بنانے والے عدالت میں کیس کا سامنا کریں

تاجروں کے اگر کارڈ جعلی نہیں بنے تو کارڈ بنانے والے عدالت میں کیس کا سامنا کریں کیس جعلی اور بوگس ووٹوں کی وجہ سے دائر کیا گیا ہے عدالت میں ثبوت دینگے تاجر راہنما مرکزی انجمن تاجران مری میں تاجروں کے کارڈ جعلی اور بوگس بنائے گئے جبکہ حقیقی تاجروں کے کارڈ ذاتی انا کی بنا پر نہیں بنائے گئے انا کونسی تھی سمجھ سے باہر ہے اگر کوئی انا یا اس طرح کی کوئی بات نہیں تھی تو پھر حقیقی تاجروں کا کارڈ کیوں نہیں بنایا گیا ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں جو انجمن تاجران مری کے الیکشن کے لیے کارڈ بنائے گئے اُن میں بوگس اور جعلی ووٹوں کا جب انکشاف ہوا تو ایک تاجر راہنما نے پہلے باڈی اور الیکشن بورڈ سے جعلی اور بوگس کارڈ ختم کرنے کو کہا گیا جب کہ ایک نہ سُنی گئی تاجر راہنما نے بے بس ہونے کے بعد معزز عدالت کا رُخ کیا جس میں الیکشن سے پہلے ووٹر لسٹوں سے جعلی اور بوگس ووٹوں کو ختم کرنے کا موقف اختیار کیا جس کے بعد عدالتِ عالیہ نے قانون کے مطابق ذمہ داران کو جواب دعوٰی جمع کروانے کا حکم جاری کیا جبکہ ذمہ داروں کی طرف سے جواب دعوٰی جمع نہیں کرایا گیا اب چونکہ جواب دعوٰی نہ دینے کی وجہ یہ بیان کی جا رہی ہے کہ عدالتوں میں چھٹیاں ہو گئی تھیں اسلیے جواب دعوٰی پیش نہ کیا جا سکا جب کہ کیس دائر ہونے کے کچھ وقت بعد عدالت میں چھٹیاں ہوئیں جب کہ جواب دعوٰی جمع نہ کروانے کے ہیلے بہانے استعمال کیے جا رہے ہیں تاجر راہنما اور تاجروں نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر سابقہ کارڈ بنانے والوں نے کارڈ غلط نہیں بنائے تو سمجھ سے بالاتر ہے کہ اتنا عرصہ جواب دعوٰی نہیں جمع کروایا گیا ذرائع کے مطابق اب جواب دعوٰی جمع کروایا جا رہا ہے تاجروں نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران عدالت میں کیس کا سامنا کریں تا کہ کیس کا فیصلہ ہو اور جلد از جلد الیکشن ہو سکیں کیونکہ تاجروں کے لیے بنائے گئے نئے کارڈ جن پہ الیکشن کی ووٹنگ ہونی تھی اُن کا وقت ختم ہونے میں بھی کچھ دن رہ گئے ہیں انجمن تاجران مری کے ذمہ داران نئے کارڈ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں