Punjab Teachers Union 97

پنجاب ٹیچر یونین تحصیل مری کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس

مری آرٹس کونسل میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پنجاب ٹیچر یونین تحصیل مری کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس بیاد ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی منعقد کیا گیا جس سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلاشبہ ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی پنجاب ٹیچر یونین کے پلیٹ فارم سے اساتذہ کی خدمت کو ساری زندگی اپنا مشن بنائے رکھا علماء اور مشائخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی نے ناصرف اساتذہ کے رہنما تھے بلکہ وہ زندگی کے تمام مظلوم طبقات کی ہمیشہ رہنمائی کرتے تھے پنجاب ٹیچر یونین صوبہ پنجاب کے چیئرمین راجہ اورنگزیب نے کہا کہ امتیاز عباسی جو خلا پیدا کیا وہ کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدر جناب طاہر محمود راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی نہایت عظیم اور معتبر شخص تھے جن کی قیادت میں ہر روز پنجاب ٹیچر یونین نے ترقی کی پنجاب ٹیچر یونین ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے چیئرمین راجہ شاہدمبارک نے زبردست الفاظ میں ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کو خراج تحسین پیش کیا اس کے علاوہ جونٹ ایکشن کمیٹی مری کے عہدیداروں جن میں محمد سفیان عباسی اور ارشد نواز عباسی نے میں بھی اپنے خطاب میں امتیاز احمد عباسی کی زندگی پر روشنی ڈالی آخر میں مہمان خصوصی کمانڈر قاسم فرزند ایم پی اے لطاسب ستی،قاری سیف اللہ سیفی،سردارخادم حسین،اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،مسعود عباسی ایڈووکیٹ،ذوالفقار امین عباسی ایڈووکیٹ،پروفیسر اشفاق کلیم عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،پروفیسرمنشاء عباسی،اورنگزیب عباسی،سابق ایم پی اے مری راجہ شفقت عباسی ایڈووکیٹ،سجادالحسن،پرنسپل خالدمحمود اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کو اور ان کی زندگی کو ایک روشن چراغ کے مانند قرار دیا ہوسپٹل میں قاری مجاہد نے دعا کی۔