Sani Torim Samli 76

سینی ٹوریم ساملی 360 بستروں بیڈز پر مشتمل ٹی بی ہسپتال

مری:میڈکل سپریٹنڈنٹ ساملی سینی ٹوریم ہسپتال مختاراحمد نے اپنی پریس ریلیز میں کہاہے کہ سید محمدحسین سینی ٹوریم ساملی 360 بستروں بیڈز پر مشتمل ٹی بی ہسپتال ہے جہاں پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر سے ٹی بی کے مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں ہرسال تقریباً80 ہزار مریض اور روزانہ 300 سے 400 مریض علاج کیلئے آتے ہیں جن کی تشخیص اور ادویات سے متعلقہ طبی سہولیات دی جاتی ہیں ہسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور داخل مریضوں کو فری کھانا بھی فراہم کیاجاتا ہے،ملک بھر کے مختلف علاقوں سے ٹی بی کے مریض آتے ہیں اس وقت بھی 90 مریض ہسپتال میں داخل ہیں انہیں بہترین طبی سہولیات مہیاکی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر صحت پنجاب اورمقامی سیاسی قیادت کی کاوشوں سے 2020 کے اوائل میں ٹی بی کے علاوہ دیگر شعبہ زچہ بچہ کی سہولیات مہیاکرنے کیلئے منصوبہ منظور ہوا اورتقریباً 10 کروڑ گرانٹ کی منظوری بھی ہوئی جس پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا جس میں بلڈنگ کی تزئین وآرائش اورآلات کی فراہمی شامل تھی تاہم کورونا وباء کے باعث اپریل 2020 میں جاری شدہ فنڈز روک لئے گئے جو کہ اب دوباری جاری کئے جارہے ہیں جس کے نتیجہ مین دورافتادہ اور دشوار گزار علاقوں کی خواتین اوربچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہوجائے گیں چونکہ بنیادی طور پر یہ ہسپتال صر ف ٹی بی کے مریضوں کیلئے بنایاگیا تھا اس لئے یہاں صرف ٹی بی اور پھیپھڑوں کے امراج کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرزتعینات ہیں لہذد دیگر شعبہ کے مریضوں کو ابتدائی طبی امدادکی سہولت فراہم کرنے کے بعد گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق متعلقہ شعبوں کے ہسپتالوں میں ریفر کیاجاتا ہے۔