Mian Imran Abbas 57

میاں عمران عباس شہید کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،راجہ صبور

مری:میاں عمران عباس شہید کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے انکی شہادت نے پولیس کے نوجوانوں کو بھی افسردہ کردیا ہے سابق ایس ایچ اومری راجہ صبور،پولیس کانسٹیبلوں عبدالرحمن عرف مانی،ظہیر ستی،راجہ اکمل،الطاف حسین،جواد ستی،مصطفےٰ احمد،لیاقت عباسی اوردیگر نے انکی شہادت پر گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت،درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔