Plastic free 53

ملکہ کوہسار مری کو پلاسٹک فری

مری:وطن عزیز کے اہم ترین سیاحتی مرکزملکہ کوہسار مری کو پلاسٹک فری بنایاجائیگاپلاسٹک بیگوں کی وجہ سے تمام نکاسی آب کی پلیاں،نالے اور سیوریج کانظام چوک ہوجاتا ہے اس سلسلے میں آج ہفتہ صفائی کاآغاز کردیا گیا ہے ہم ملکہ کوہسار مری کے قدرتی ماحول اوراسکی دلکشی میں اضافہ کیلئے تمام تر وسائل اورکوششیں بروئے کارلارہے ہیں یہاں مثالی صٖفائی کو بھی یقینی بنایاجائیگا،اس سلسلے میں جی پی اوچوک سے مال روڈ پر آگاہی واک بھی کی جائیگی اور شعور کی آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جائینگے، سیاح،تاجراورمقامی لوگ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے تعاون کریں،سیاحوں اورمقامی لوگوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جھیکاگلی کے قریب جلدایک ہزار گاڑیوں کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کردی جائیگی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے مری کے مختلف سیاحتی مقامات اور شاہراہوں کی اپنی نگرانی میں شروع کی گئی صفائی مہم کے بعد جناح ہال مری میں مری میڈیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں،مرکزی انجمن تاجران مری اورہوٹل ایسوسی ایشن مری اوردیگر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ان اقدامات سے مقامی لوگوں اور سیاح مہمانوں کو مری میں ایک خوبصورت تبدیلی کااحساس ہوگا،اس موقع پرپی ٹی آئی تحصیل مری کے رہنماؤں ارسلان حنیف عباسی،راجہ شہزار رشید،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدرراجہ طفیل اخلاق،سینئر نائب صدر واجد عباسی،پی ٹی آئی کے فیصل عباسی اوردیگر معززین علاقہ بھی موجودتھے۔