Arts Council Murree 39

قوم کی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں

دنیا کی کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس قوم کی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں،عالمی یوم خواتین کو اجاگر کرنے کا مقصد پوری دنیا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام، باہمی ہم آہنگی، تعلیم نسواں اور دیگر مسائل کی آگہی کے لیے اقدامات کرنا ہیں آج کا دن درحقیقت عورت کے ہر روپ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ان خیالات کا اظہار کوہسار یونیورسٹی مری کی پروفیسرشبنم نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا، دیگر مقررین میں کوہسار یونیورسٹی کی پروفیسر سائرہ رشید،پروفیسر ارم فخراوردختران اسلام کالج بانسرہ گلی کی لیکچرارشہلا انوارنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کی تعمیروترقی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی، تقریب میں کوہسار یونیورسٹی گرلز کیمپس مری، ایم سی گرلزمڈل سکول لوئر مال، دختران اسلام کالج کی فکیلٹی ممبران، طالبات،مس سارہ خواتین ونگ پی ٹی آئی تحصیل مری،جہانگیر ٹائیگرفورس کوآرڈینیٹر مری سٹی اور میڈیا کے احباب نے شرکت کی اور پنجاب آرٹس کونسل کو خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی،سمینار کے اختتام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجا ب آرٹس کونسل مری انعم خالد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام مکتبہ فکر سے دلچسپی رکھنے والے پروگراموں کا انعقاد کرنا ہمارا فرض ہے اور آج کا پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔