Khalid Owais G.P.O. murree 88

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نےجنرل پوسٹ آفس مری کا دورہ،،،

مری:پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد اویس رانجھا نے جنرل پوسٹ آفس مری کا دورہ کیا انہوں نے جنرل پوسٹ آفس جی پی او چوک آفس کے ایریا میں خوبصورت دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری کا بھی آغاز کیا اس موقع پرپوسٹ ماسٹر مری اور دیگر عملہ بھی موجودتھا اس موقع پپر جنرل پوسٹ ماسٹر نے جی پی اومری کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور لوگوں کو درپیش مسائل بھی سنے اور موقع پر ہی انکے فوری حل کے احکامات جاری کئے وہ مری کے تاریخی پوسٹ آفس میوزم میں بھی گئے اور پوسٹ آفس سے متعلقہ پرانی چیزوں کو دیکھ کر ماضی کی بھول بھلیوں میں کھوگئے۔