Flour 100

مری میں ناقص آٹے کی سپلائی بندکردی

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑانے عوامی شکایات پرآٹے کی چیکنگ کے بعد مری میں ناقص آٹے کی سپلائی بندکردی انہوں نے ناقص آٹا سپلائی کرنے والی فلورملوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ عوام کو اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کیاجائے،گذشتہ دودنوں سے مری میں آٹے کی سپلائی عوام کی شکایات پر کہ غیر معیاری آٹا فراہم کیاجارہا ہے پر اے سی مری نے ایکشن لیااورناقص آٹا واپس بھیج دیا،عوامی حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب لوگوں کو سپلائی ہونے والے آٹے کی فراہمی کیلئے مختلف جگہوں پر پوائنٹ بناکر دیاجائے اور اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے کہ غریب اورمستحق لوگوں میں تقسیم کیاجارہا ہے اے سی مری نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معیاری سرکاری آٹے کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایاجائیگا اور حکومتی پالیسی کے مطابق مستحق لوگوں کو ہی آٹافراہم کیاجائیگا۔