Raja Muhammad Rashid 59

ایس ایچ اومری راجہ محمدرشید نے پولیس سٹیشن مری میں پودا لگا

مری میں شجر کاری مہم کا آغاز گذشتہ روز ایس ایچ اومری راجہ محمدرشید نے پولیس سٹیشن مری میں پودا لگاکر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کیااس موقع پرایس ڈی ایف او راجہ امجد نواز،آرگنائزر شجر کاری مہم راجہ محمدپرویزرینج فارسٹ آفس سہربگلہ مری،پولیس افسران،اہلکار اورمحکمہ جنگلات کے اہلکار بھی موجودتھے اس موقع پر ایس ایچ اومری نے کہا کہ مری کا حسن اوردلکشی مری کے خوبصورت جنگلات اور سرسبزدرختوں سے ہے شجرکاری،انکی افزائش اور انکی مکمل حفاظت کرکے اپنے علاقے کے قدرتی ماحول کو بہتر کرنے میں اپنا کردار اداکرسکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ درخت لگاکر اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں،اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔