Samli Sanatorium Hospital 53

ساملی سینیٹوریم ہسپتال کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ

مری:ساملی سینی ٹوریم ہسپتال کپنی باغ مری کی خستہ حالی اور جنرل ہسپتال کا درجہ دئیے جانے کے باوجود سہولیات فراہم نہ کرنے پر مقامی لوگوں کاساملی سینیٹوریم ہسپتال کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین راجہ کاشف،رضوان عباسی،عامر قیوم،کاشف عباسی اوردیگر کاکہنا تھا کہ وزیر صحت پنجاب،ممبر قومی اسمبلی اورمقامی قیادت نے 2019 میں ساملی سینی ٹوریم ہسپتال کا دورہ کیااور10 کروڑ کے فنڈزفراہم کرنے کاوعدہ کیااوساملی سینیٹوریم کوجنرل ہسپتال کادرجہ دے دیاتھا اور فنڈزفراہم کرنے کاوعدہ کیاگیا لیکن اسکے بعد ہسپتال ھذا کے وارڈوں کو گراتودیاگیا لیکن فنڈز فراہم نہ کئے جانے کے باعث انکی تاحال تعمیر نہ ہونے اورمنصوبے کو ادھورا چھوڑنے کے باعث مریضوں اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا،اہلیان علاقہ نے وعدہ خلافی کیخلاف گذشتہ روز شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک مہینے میں مذکورہ ہستپال کا کام مکمل کیاجائے بصورت دیگر ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر شدید احتجاج کیاجائیگا۔