Murree Highway Department 75

گرمائی سیزن کی آمدآمد کھنڈرات اورٹوٹی پھوٹی شاہراہیں محکمہ ہائی وے مری کی کارکردگی کا پول کھول

مری: گرمائی سیزن کی آمدآمد کھنڈرات اورٹوٹی پھوٹی شاہراہیں محکمہ ہائی وے مری کی کارکردگی کا پول کھول رہی ہیں،سرمائی سیزن کے دوران مری میں انتہائی کم برفباری ہوئی ہے جبکہ محکمہ ہائی وے مری کو کروڑوں روپے برف کی صفائی،نمک پاشی،مشینری کی مرمت اورڈیزل کی مدمیں ملتے ہیں لیکن ان کاکوئی بھی آڈٹ سامنے نہیں آتا نہ جانے یہ بھاری فنڈ کہا ں اورکیسے خرچ ہوتے ہیں کسی کو کچھ پتہ نہیں لیکن مری جو کہ وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مقام ہے کی سیاحتی اور عوامی شاہراہیں خستہ حالی کاشکار ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے ان کی تعمیر ومرمت نہ ہوئی ہے صرف کھاتہ ڈالنے کیلئے کسی ایک سڑک پر تارکول ملا خاکہ ڈال دیا جاتا ہے جو ایک بارش میں ہی تباہ ہوجاتا ہے گرمائی اوربرفباری کے سیزن میں ملک اوربیرون ممالک سے سیاح یہاں کارخ کرتے ہیں لیکن جگہ جگہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ان کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے عوامی،سیاحتی اورکاروباری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہائی وے کی غفلت،لاپرواہی کافوری نوٹس لیاجائے اوربرفباری کے سلسلے میں ملنے والے فنڈزکاآڈٹ کروایاجائے۔