Sajjad Hanif Abbasi murree 70

پیپلزپارٹی ختم ہوگئی یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ان کے دماغ ٹھکانے لگ گئے ہونگے سجاد حنیف عباسی

مری:سیاست کرنا سیاست دانوں کا کام ہے سیاست جذبات سے نہیں عوام کی طاقت سے کی جاتی ہے جو لوگ یہ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی ختم ہوگئی یوسف رضا گیلانی کی جیت سے ان کے دماغ ٹھکانے لگ گئے ہونگے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 6 مری و کوٹلی ستیاں سے سابق امیدوار سجاد حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کیاانھوں نے کہا کہ کھلاڑی اور اسکے حواریوں کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک مدبر سیاست دان ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا جس میں عوام کی حقیقی حکومت ہوگی، پیپلزپارٹی کے کارکنان کامران عباسی،صدیق الرحمان عباسی،باسط عباسی،عرفان عباسی،ضامن عباسی،چوہدری عبدالرحمان،عتیق الرحمان عباسی اور دیگر نے سید یوسف رضا گیلانی کو شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔