gpo Murree 87

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سیاحوں کا رش

مری: ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں سیاحوں کا رش ملک بھر سے کثیر تعدادمیں سیاح یہاں کا رخ کررہے ہیں ان دنوں مری کا موسم انتہائی خوشگوار ہے موسم بہار کی آمدسے پھولوں سے لدے ہوئے درخت اسکی دلکشی میں مزیداضافہ کررہے ہیں گرم دھوپ اور دلکش موسم سے سیاح خوب لطف اندوزہورہے ہیں،تما م سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا رش دیکھاجارہا ہے سیاح اس دلفریب وادی کے حسین نظاروں اوربلندوبالا کوہساروں کو اپنے کیمروں اور سلفیوں میں محفوظ کرتے نظرآتے ہیں،تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔