news long 45

مری میں لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کرپٹ پٹواری ارشد چٹھہ کی کرپشن بچانے کے لئے سرگرم

مری میں لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کرپٹ پٹواری ارشد چٹھہ کی کرپشن بچانے کے لئے سرگرم۔ملی بھگت سے مری دیہاتی (احاطہ نور خان) میں بوگس انتقال کئےجس میں سابق اے سی مری پر بھی شامل ہونے کا الزام ہے جو کے توہین عدالت بھی ہے۔عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود مافیا نے بوگس انتقال کئےاور اب لینڈ ڈیپارٹمنٹ کرپٹ پٹواری ارشد چٹھہ اور امتیاز پٹواری کو بچانے کے لئے سرگرم ہےاور ارشد چٹھہ کے ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کر دیا۔احاطہ نور خان(مری دیہاتی) میں بیوہ عورت کے ساتھ 150کنال کے بوگس انتقال کئے گئے۔یاد رہے کہ مری کے چپہ چپہ سے جعلی انتقال۔شاملاتی انتقال۔ہوائی حقوق لگا کر جنگلات کی فروخت اور بیرون ممالک میں مقیم افراد کی اراضیوں کو محکمہ مال کے کارندے لینڈ مافیا کے ہاتھوں فروخت کرنے اور لوگوں کو اپنے ہی ملکیتی جگہ سے محروم کرنے کی کہانیاں مری کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کے لیئے آنے والے دنوں میں اچھا شگون نہیں اور مری میں سارا کھیل وزیر اعظم کے ویژن سے ہٹ کر دھڑلے سے سر عام کھیلا جا رہا ہے