ppp murree 64

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

مری: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر اور ویلی5 کے امیدوار راشد اسلام بٹ،لیبر ونگ آزادکشمیر کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری چودھری رفیق گورسی اور لیبر ونگ راولپنڈی کے نائب صدر سلطان گولڈن نے مری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت منیر عباسی کے برادرنسبتی، حاجی ضیاء الدین مرحوم کے چھوٹے بھائی اور آصف ضیاء کے چچالوئر بازار مری کی معروف و کاروباری شخصیت ذوالفقار عزیز عرف بلو اور شیخ ناصر حنیف،شیخ عامر حنیف اور ارشد حنیف کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ گئے انہوں نے لواحقین سے گہری ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومین کی مغفرت،درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعابھی کی،بعد ازاں راشد اسلام بٹ، چودھری رفیق گورسی اور سلطان گولڈن نے پاکستان پیپلز پارٹی مری کے کارکنوں سے ان کے گھر وں میں جاکر ملاقاتیں کیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے درینہ کارکن نور محمد خان مرحوم کے صاحبزادے نعمان نور،شفیق بٹ، کامران بٹ، قیصر بٹ، قاری شعیب،فانی بٹ،شعیب غنی،فیصل سعید،فرحان نور،سہیل راجپوت،سہیل بٹ، خواجہ زاہدمحمود اور دیگر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقاتیں کیں تمام کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ویلی 5 کے امیدوار راشد اسلام بٹ کو یقین دہانی کروائی کے انشاء اللہ مری سے پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی اورپارٹی قیادت کو تحفہ میں پیش کریگی۔