Punjab murree 52

کشمیر پوائنٹ دولتانہ اسٹیٹ سے ملحقہ قیمتی درختوں کی محکمہ جنگلات کی طرف سے کٹائی

کشمیر پوائنٹ دولتانہ اسٹیٹ سے ملحقہ قیمتی درختوں کی محکمہ جنگلات کی طرف سے کٹائی پر اہل مری حیرت میں مبتلا۔دن دیہاڑے محکمہ جنگلات کے نام پر طویل القامت قیمتی ترین درخت گزشتہ دنوں کٹر مشین کے ذریعہ سے کاٹے گئے جن کی تصایر کشمیر پوائنٹ سے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماضی کی طرح محکمہ جنگلات کی طرف سے پیپر ورک تیار کرتے ہوۓ پرائیویٹ لینڈ سے کٹنے والے درختوں کی ذمہداری فوری طور پر محکمہ نے لے لی جبکہ ذرائع کے مطابق بااثر مافیا نے تعمیرات کے راستہ میں حائل رکاوٹ یہ بلند و بالا سر سبز درخت ہٹانے کے لیئے محکمہ جنگلات مری کو اچھا خاصہ نذرانہ دیکر دن کے اجالے میں یہ درخت ہٹواۓ ہیں اور پیسوں کے ساتھ ساتھ ان درختوں کی قیمتی لکڑی کو بھی محکمہ جنگلات کو دے دیا گیا ہے آنے والے دنوں میں یہاں پر تعمیرات ہونے کے شواہد مل رہے ہیں