Yogurt milk 79

مری تحصیل بھر میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ اوردہی سرعام فروخت ہونے لگا۔

مری تحصیل بھر میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ اوردہی سرعام فروخت ہونے لگا۔ محکمہ صحت فوڈ اتھارٹی اور مری انتظامیہ خاموش تماشائی ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور مری انتظامیہ کی لا پرواہی اور ملی بھگت کے باعث کیمیکل سے ملا دودھ اور دہی اپنی مرضی کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے. تحصیل انتظامیہ مری بھی مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں بری طرح ناکام جبکہ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تودودھ دہی کی تمام دوکانوں پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا انکشاف ہے۔ اس کے ساتھ کررونا وائرس کے ایس او پی کو بھی نظر انداز کیا جانےلگا۔جبکہ محکمہ صحت فوڈ اتھارٹی اور مری انتظامیہ کے اہلکار اعلی افسران کو سب اچھے کی رپورٹ دینے لگے ۔عوام کیمیکل سے ملا دودھ اور دہی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور۔مری انتظامیہ کو چاہیے کہ مری کی تمام دودھ دہی کی دوکانوں کا وزٹ کریں اور ریٹ لسٹ آویزاں کرے اس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر دودھ دہی کو چیک کریں اور کیمیکل سے ملے دودھ اور دہی کی دوکانوں کو فلفور سیل کر دیا جائے۔ کمشنر۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر مری سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا ،،،