muree rain 82

ملکہ کوہسار مری بارشوں،ژالہ باری اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں جمعرات کی رات سے شروع ہونے والی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردکی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ہفتہ وارتعطیلات کے باعث ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح برفباری کی امید لئے مری کا رخ کررہے ہیں تمام سیاحتی مراکز پر سیاح فیملیوں اورمنچلوں نوجوانوں کا رش دیکھاجارہا ہے جمعہ کے دن بڑی تعداد میں گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں سٹی ٹریفک پولیس کے بہتر انتظامات کے باعث ٹریفک رواں دواں رہی،ان دنوں مری میں بہار کی آمد آمد ہے اورپھلدار درختوں پر خوبصورت پھولوں نے اس ملکہ کوہسار مری کے حسن کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا ہے سیاح مری کے خوبصورت مناظر اور یخ بستہ موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں