Jalil Akhtar Abbasi 26

مری بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کا ایک اور بڑا کارنامہ

مری بار ایسوسی ایشن کے صدر جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کا ایک اور بڑا کارنامہ،صدربار جلیل اختر عباسی نے اپنی کیبنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ ناصر محمود عباسی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ وسیم الدین عباسی اور جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ عمیر کے ہمراہ مل کر انتھک محنت کرتے ہوئے گزشتہ دنوں آء جی جیل خانہ جات کو مری میں سب جیل کے قیام کے لئے ویزٹ کروایا جس پر ایڈیشنل سیشن جج اور سول جج مری بھی موجود تھے علاوہ ازیں اس کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کو بھی ویزٹ کروایا اور پہر اعلی عدلیہ بالخصوص چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور سینئر جسٹس امیر حسین بھٹی صاحب کے اور سیشن جج راولپنڈی کی راہنمائی اور مدد سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور محکمہ جیل خانہ جات سے سب جیل مری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا اس کوشش میں ان کے ساتھ مری بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران کی بھی کاوش شامل ہے نوٹیفکیشن جاری ہونے پر عوام الناس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اہلیان مری اور مری بار ایسوسی ایشن نے اپنے صدر ایڈوکیٹ جلیل اختر عباسی اور پوری کیبنٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔