Relief 56

حکومتی ریلیف میں ملنے والا آٹا مری میں۔دوکانداروں کو ملنے لگا

حکومتی ریلیف میں ملنے والا آٹا مری میں۔دوکانداروں کو ملنے لگا۔تحریک انصاف مری کے اہم رہنماؤں کے گھروں کے نزدیک ترین دن کے اجالے میں اندھیر نگری چوپٹ راج
مری کی یونین کونسل گھوڑا گلی پولیس چوکی کے ساۓ میں حکومت کی طرف سے رعائتی نرخوں پر ملنے والا آٹا سر عام دوکانداروں کو دن دیہاڑے فروخت
ہونے لگا دوکان پر لگا بورڈ عوام دوست پیکج کے آٹے کے تھیلے مزدوروں کے ذریعہ سے مختلف دوکانداروں کے پاس پہنچ رھا ھے
دوکان پر لگے بورڈ پر اسسٹنٹ کمشنر مری کا نمبر بھی درج ھے جبکہ حکومت کا دعوہ ھے کہ ٹرکوں کے ذریعے یہ آٹا غریب عوام کو پہنچایا جاتا ھے مگر مری کی یونین کونسل گھوڑا گلی جس کے پاس تحریک انصاف تحصیل مری کی صدارت۔تحریک انصاف مری سٹی کی جنرل سیکرٹری شپ ۔
ہیڈ ایڈوائزی کمیٹی ایجوکیشن تحصیل مری ویلفیئر ونگ تحصیل مری کا عہدہ بھی رکھنے کے باوجود عوامی
ریلیف کے آٹے کی سر عام سمگلنگ تحریک انصاف مری کے لیئے سوالیہ نشان جہاں پر ھے وہائیں پر پولیس چوکی گھوڑا گلی کے ساۓ تلے سر عام عوام کے نام پر حاصل کیا جانے والا آٹا سر عام دوکانداروں کو کیسے فروخت ہو رہا ھے جبکہ تحریک انصاف مری کے اہم ترین تنظیمی عہدے تحصیل و سٹی کے گھوڑا گلی کے باسیوں کے پاس ہیں