Kohsar University 53

مری کوہسار یونیورسٹی مری میں داخلوں کا آغاز ہوگیا

مری:کوہسار یونیورسٹی مری میں داخلوں کا آغاز ہوگیا پاکستان بھر سے طلباء وطالبات کو ہوٹل ی سہولت بھی فراہم کی جائیگی، مری جیسے پر فضا مقام پر ایک بہترین یونیورسٹی کا قیام ایک دیرینہ ضرورت کی تکمیل اور خوشحالی کی طرف ایک بڑا قدم،انگریز کے بنائے ہوئے صدیوں پرانے تعلیمی اداروں کے بعدکوہسار یونیورسٹی کا قیام ایک عہد ساز کامیابی جس سے پورے ملک سے طلباء اور طالبات مستفید ہو سکیں گے اور یہاں کی سیا حت کو فروغ دینے کے لیے سیاحت اور ہوٹل مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع میسر ہو نگے جبکہ یونیورسٹی میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں طلباء وطالبات داخلے لے رہے ہیں،سپرنگ سمسٹر2021 کیلئے یونیورسٹی مری میں بی ایس کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے4 سالہ بی ایس پروگرام کی کل فیس 38 ہزارروپے ہے جو آٹھ سمسٹر میں وصول کی جائیگی،کوہسار یونیورسٹی مری سمیت ملک بھر کے غریب گھرانوں کے طلباء وطالبات کیلئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا نادرموقع فراہم کررہی ہے،ابتدائی طور پر 8 مضامین میں بی ایس پروگرام متعارف کریاجارہا ہے جن میں انگریزی،اردو، سائیکالوجی،ریاضی،شماریات،سوشیالوجی،پولیٹیکل سائنس اورباٹنی کی سہولت مہیاکی جارہی ہے،یونیورسٹی کے گرلز کیمپس اوربوائز کیمپس میں لڑکیوں اور لڑکوں کے الگ الگ ہاسٹل کی سہولت مہیاکی جارہی ہے،رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر گلفراز عباسی کے مطابق عوامی مطالبے پرداخلوں کی تاریخ کو یکم مارچ سے بڑھاکر 5 مارچ تک کردیا گیا ہے۔