muree Forests brink of extinction 75

ملکہ کوہسار مری کے قیمتی جنگلات سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی

مری:کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کی خصوصی ہدایات پر ملکہ کوہسار مری کے قیمتی جنگلات سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے بھرپور مہم شروع کردی گئی،اے سی مری کی نگرانی میں محکمہ جنگلات مری کے افسران اورعملے کے ساتھ ٹمبر مافیا اور درختوں کی کٹائی کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں تمام علاقوں میں تحصیل انتظامیہ مری نے عوام میں آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے انہوں نے وارننگ دی ہے کہ جو شخص یا اشخاص درختوں کی کٹائی میں ملوث پائے گئے تو انکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اورمقدمات بھی درج کئے جائینگے،جاری مہم کے دوران گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مری نے دوافراد کیخلاف تھانہ مری میں درخت کاٹنے پر ایف آئی آر بھی درج کروائی ہیں۔