ملکہ کوہسار کو دنیا کا خوبصورت ترین خطہ

By Usman Ali نومبر 12, 2023

مری  انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر ایڈم ٹوگیو نے ملکہ کوہسار کو دنیا کا خوبصورت ترین خطہ قراد دیتے ہوٸے کہا ہے کہ مری کی فطرتی خوبصورتی کا آپ دنیا کے کسی بھی بڑے عالمی سیاحتی مقام سے کیا جا سکتا ہے انہوں نے انہوں نے ان خیالات کا اظہار مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو  جڑواں بھاٸی قرار دیا جا سکتا ہے جس کے لٸے دونوں حکومتوں میں بات کا آغاز ہونا چاہیے ویسے بھی پاکستان اور  انڈونیشیا کے درمیان باہمی معاشی و تجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت 4.5 بلین ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہےاور اس سے دونوں ملکوں میں سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو گا انڈونیشیا کے سفیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی مذہبی و ثقافتی رشتے ہیں جو کٸی دہاٸیوں پر محیط ہیں جنہیں اب نٸی نسل میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان نے انڈونیشیا کے ساتھ آزادی کے ابتداٸی سالوں سے دوستی نبھاٸی جو کے آج کے دور جدید باہمی معاشی ، تجارتی ثقافتی و سفارتی تعلقات کی صورت میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی آزادی کے لیے پاکستان سے 600 فوجی انڈونیشیا گٸے جن میں سے کئی نے وہاں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انڈونیشیا میں آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیں اس دوران انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ انڈونیشیا کے بانی احمد سوٸیکارنو اور پاکستان کے بانی قاٸد اعظم محمد علی جناح  کے درمیان ذاتی دوستی و بھاٸی چارے کا رشتہ رہا ہے شاہد اسی لٸے آپ جناح کیپ اور سوٸیکارنو کیپ میں مماثلت دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کا انڈونیشیا کی کٸی تحریکوں پر اثر ہے اور علامہ اقبال پاکستان اور انڈونیشیا میں بھی یکساں مقبول ہیں انڈونیشن سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا کہ وہ مری کے صحافیوں کے دورہ انڈونیشیا کے لٸے پوری کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پدونوں ممالک میں عوام کے درمیان باہمی تعلقات کوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے درمیان باہمی قربت بڑھ سکے ۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے