Hamza Shahbaz 47

حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی لیگی عہدیداروں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مری:حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی لیگی عہدیداروں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انکی رہائی کو حق وسچ کی فتح قرار دیاان کی رہائی پر سابق نائب ناظم مری سٹی مرز اسہیل بیگ، لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،لیگی رہنماؤں منیرعباسی،عمران بٹ بھولا،راشد غنی،خواجہ بابرمسعود،آصف میر،عارف عبداللہ،اعجاز عباسی،بابرعلی قریشی،سلیم جنجوعہ،یونس ایوب،وسیم اوردیگر نے کہا کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات سے لیگی قائدین،عہدیدار اور کارکن کوڈرایا نہیں جاسکتا حمزہ شہبا زشریف نے 20 ماہ تک جیل کاٹی لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاانہوں نے حمزہ شہباز شریف کی رہائی پر انکو مبارکبادبھی دی ہے۔