Murree THQ Hospital 88

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری علاج معالجہ کیلئے دوردراز سے آنے والے مریض شدید مشکلات سے دوچار

مری:تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری علاج معالجہ کیلئے دوردراز سے آنے والے مریض شدید مشکلات سے دوچار اکثر مریضوں کو راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کردیاجاتا ہے ہسپتال کالیبر روم کاروباری دھندا بن چکا ہے،گائنی وارڈ میں آنے والی ہر مریضہ کے لواحقین سے فوری خون دینے کا کہاجاتا ہے لواحقین سے خون تو لے لیاجاتا ہے لیکن مریضہ کو نہیں لگایاجاتا مریضوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ لیبرروم میں جو مریضوں کے لواحقین سے خون لیاجاتا ہے وہ کہا جاتا ہے کی تحقیقات کی جائے جو خون لیاجاتا ہے وہ کہا ں استعمال کیاجاتا ہے جبکہ تحصیل مری کے اس واحد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں مرض کی تشخیص کیلئے سی ٹی سکین کی سہولت بھی دستیاب نہ ہے جس کاجواز بناکر اکثر مریضوں کو دوسرے شہروں میں ریفر کردئیے جاتے ہیں،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جدیدمشینری جن میں ڈائلیسز مشین،ڈیجٹیل ایکسرے،ای سی جی اوردیگر فراہم کی گئیں تھی جو ایک سٹورمیں عرصہ سے پڑی زنگ آلود ہورہی تھی عوام کے باربار مطالبہ پر کہ اس مشینری کو استعمال میں لایاجائے جس کے بعد گذشتہ ہفتے ہسپتال انتظامیہ نے کو منتخب عوامی نمائندوں کو نظر اندازکرکے صرف فوٹوسیشن کیلئے ایک سرکاری شخصیت کو بلاکر اسکا افتتاح کیاگیاجبکہ یہ اس مشینری کو قابل استعمال نہ بنایاجاسکا ہے اور نہ ان مشینوں کو چلانے کیلئے آپریٹرز ہیں اور نہ ہی انکے کیمیکل موجود ہیں دوسری جانب حال ہی میں تیار ہونے والا ہسپتال کا نیابلاک ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے ہسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔