Muhammad Iqbal Sanghera 105

فیس ماسک اورسینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے محمداقبال سنگھیڑا

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے حکومتی ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے گذشتہ روز صدیق چوک لوئر بازار،سبزی منڈی،موچی منڈی سمیت دیگر بازاروں کا اچانک دورہ کیا اے سی مری نے تاجروں کو کورونا وائرس کے حوالے حفاظتی اقدامات کے مطابق فیس ماسک اورسینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانے اور سماجی فاصلے رکھنے کی آگاہی دی انہوں نے فیس ماسک استعمال نہ کئے جانے پر کئی تاجروں کو جرمانے بھی کئے انہوں نے تمام تاجروں کو وارننگ دی کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کویقینی بنائیں ورنہ بھاری جرمانے کئے جائینگے اس موقع پر اے سی مری کے ہمراہ انکا عملہ اورسول ڈیفنس مری کے اہلکاربھی موجود تھے،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر مری سٹی فاروق ڈار نے اسسٹنٹ کمشنر مری کے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز پرعملدرآمد کئے جانے کے سلسلہ میں بازاوں دوروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ تحصیل انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ اس موذی وائرس سے بچاجاسکے۔