Skip to content
مری:میونسپل کارپوریشن مری میں میونسپل آفیسر انفراسٹکچر کی تعیناتی نہ ہونے سے جوائنٹ واٹر بورڈ مری سمیت تمام سرکاری کام ٹھپ ہوکرر ہ گئے ہیں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ تک مری میں تعینات رہنے حاجی صفدر کی مری سے ٹرانسفر کے بعد رضوان نامی آفیسر کی مری میں تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے تھے لیکن تعیناتی سے قبل ہی انکو مری میں چارج لینے سے روک دیاگیا،ایم آئی اوکی عدم تعیناتی اور ایس ڈی اوکی تحصیل کونسل میں تبدیل کئے جانے سے مری میں پانی کا بحران پیدا ہونے کاخدشہ ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مری میں ایم آئی اواور ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ کی تعیناتی کی جائے تاکہ گرمائی سیزن میں پانی کے بحران سے بچاجاسکے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں