105

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں فری دسترخوان

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں فری دسترخوان ہر ماہ کی پانچ اور بیس تاریخ کو مال روڈ ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے لگایا جاتا ہے جس میں مری اور دیگر مضافات سے آئے ہوئے مریضوں اُنکے لواحقین اور ہر خاص و عام کو باعزت طریقے سے دسترخوان لگا کر کھانا کھلانا خوش آئند اقدام ہے جس کے لئے انجمن بہبودی مریضاں، ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ، ایم ایس ،میڈیکل سوشل آفیسر اورسول ڈیفنس کے عملہ کے ساتھ ساتھ مری شہر کے سوشل ورکروں کی اس کاوش کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دسترخوان کے قیام کو روزانہ کی بنیاد شروع کرنے لئے مخیر حضرات سے التماس ہے کہ وہ اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبودی مریضاں عبدالرحیم عباسی نے ایم ایس ٹی ایم کیو سید محسن نقوی اور منعقدہ دسترخوان کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا، اور مری شہر کے سرگرم سماجی رکن اور فنانس سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں بانی مال روڈ ویلفئر سوسائٹی ، فیصل وانی کے اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا بہت بڑی عبادت ہے بلکہ اسلام کی اصل روح ہے ہم چاہتے ہیں کہ تحصیل بھر کے مختلف مقامات پر اسطرح کے فری دسترخوان فلاحی جذبہ کے تحت سجائے جائیں تاکہ امُت مسلمہ کی روح میں ایثار ، ہمدری ، اور دوسرے کے لئے قربانی کے جذبہ کو پروان چڑھایا جاسکے