Protest 159

مری میں فحاشی عریانی ,منشیات ترسیل شراب کے خلاف زبردست یوم احتجاج منایا جائے گاعلمائے کرام

 بروز جمعہ مری میں فحاشی وعریانی ,منشیات وترسیل شراب اور معاشرتی جرائم کے خلاف زبردست یوم احتجاج منایا جائے گا ,علمائے کرام قراردادیں منظورکروائیں گے ,مری کو ان جرائم سے پاک کیا جائے اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں ,مجلس عمل علمائے مری کے رہنماوں قاری سیف اللہ سیفی ,قاری محمد سعید عباسی ,مفتی خالد حسین عباسی ,قاری راشد نواز عباسی , مفتی ظفرالاسلام سیفی , قاری نوید احمد عباسی , مفتی عطاء اللہ عباسی اور مولانا عامر عباسی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ شہر بھر سے معاشرتی جرائم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ,عریانی وفحاشی سے شہر کی فضا مکدر کی جارہی ہے ,ترسیل شراب کا دھندہ عروج پر ہے جو نئی نسل کے مستقبل کو برباد کرنے کے مترادف ہے ,انتظامیہ شہر میں ان جرائم کی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ,مری ومضافات میں ان جرائم کے ارتکاب کو قطعا برداشت نہیں کیا جاسکتا , قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو جرائم کے کچھ پوائنٹس کی نشاندہی بھی علماء کی جانب سے کی گئی مگر پولیس اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان جرائم کے سدباب میں لیت ولعل سے کام لیا گیا تو راست اقدام اٹھایا جائے گا