Dr. Hajira Shaheen 30

ڈاکٹر حاجرہ شاہین نے سکولوں کے وزٹ کے دوران طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ

مری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مری ڈاکٹر حاجرہ شاہین کا اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ تحصیل مری کے مختلف سکولوں کا دورہ ڈاکٹر حاجرہ شاہین نے سکولوں کے وزٹ کے دوران طالبات کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے مختلف سوال وجواب بھی کیے اور بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی ڈی ای او زنانہ مری ڈاکٹر حاجرہ شاہین نے مرکز بن اور مرکز پھگواڑی میں ٹیچرز ٹریننگ سینٹرز کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ اساتذہ کی تربیت جدید طریقوں سے کی جائے اور ان کو جدید طریقہ تدریس سکھائے جائیں تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل کو دور جدید بالخصوص آئی ٹی کی تعلیم سے روشناس کرایا جائے یہ ٹریننگ اسی سلسلہ میں منعقد کی گئی ہے انھوں نے ٹرینی اساتذہ کو کہا کہ وہ خوب لگن اور دلچسپی کے ساتھ ٹریننگ حاصل کریں تاکہ اس کے اثرات سکولوں میں نظر آئیں