Punjab Arts Council 16

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 پروگرامز/مقابلہ جات شروع کرنے کے لیے رجسٹریشن شروع

مری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام پورے پنجاب میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021 پروگرامز/مقابلہ جات شروع کرنے کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جن میں 15سال سے35سال کی عمر کے لوگ بلاتفریق شرکت کر سکتے ہیں ان مقابلوں میں موسیقی کے مقابلے، آلات موسیقی کے مقابلے،شاعری کے مقابلے، کہانی نویسی کے مقابلے، مصوری کے مقابلے، دستکاری کے مقابلے،دستاویزی فلم کے مقابلے شامل ہیں یہ مقابلہ جات ضلعی، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے ضلع راولپنڈی میں ضلعی سطح کے مقابلہ جات راولپنڈی آرٹس کونسل مری روڈ راولپنڈی میں مورخہ24فروری2021 کو منعقد ہوں گے اور اول دوئم اور سوئم انعامات بالترتیب 5ہزار، 7ہزار اور10ہزار روپے کے علاوہ سرٹیفیکٹ تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ڈویژن سطح کے مقابلہ جات راولپنڈی ڈویژن میں مورخہ 10مارچ 2021کو منعقد ہوں گے اور اول،دوئم اور سوئم انعامات بالتریب 5،10اور15ہزار روپے کے علاوہ سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جائیں گے اسکے علاوہ صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں جیتنے والے اول دوئم اور سوئم کو بالترتیب 50ہزار،ڈیڑھ لاکھ اور دو لاکھ روپے انعامات کے علاوہ سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پنجاب آرٹس کونسل مری نے خصوصی طور رجسٹریشن کے لیے مقامی اداروں سے رابطہ شروع کر دیا ہے اور رجسٹریشن فارم مختلف جگہوں پر رکھوا دیئے ہیں تحصیل مری کے گردونواح اور مضافات کے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ فوراََ رجسٹریشن کروائیں مزید معلومات کے لیے ان فون نمبر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں 0311-5568808،051-9269333،فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 فروری ہے۔