ppp murree 68

پیپلز یوتھ ارگنائیزیشن کا پہلا اجلاس گذشتہ روز مری میں منعقد ہوا

مری:پیپلز یوتھ ارگنائیزیشن کا پہلا اجلاس گذشتہ روز مری میں منعقد ہوا جس میں پی وائی او مری کی باڈی مکمل کر لی گئی ہے اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردئیے گئے ہیں،اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی،اجلاس کے میزبان حسن عباسی صدر پی وائی او مری سٹی تھے اجلاس میں صدر ولید عباسی، جنرل سیکرٹری عاطف مرتضی عباسی، انفارمیشن سیکرٹری ذیشان حبیب عباسی اور دیگر عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مری کی گروپ بندی کے خاتمہ کیلئے پی وائی او ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی اور آزاد جموں و کشمیر کے آنے والے انتخابات بالخصوص ویلی 5 کے امیدوار راشد اسلام بٹ صاحب اور جموں 6 کے امیدوار وں کیلئے بھرپورمہم چلائی جائیگی، پی وائے او مری ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں ہر اول دستے کا کردار کریگی،اس موقع پر چودھری رفیق گورسی کو آزاد جموں و کشمیر لیبر ونگ کا سیکرٹری انفارمیشن اور سلطان گولڈن کو نائب صدر اور ویلی 5 کا میڈیا کوآڈینٹربننے پرسہیل راجپوت کو مبارکباددی اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر،محترمہ فریال تالپورم فیصل ممتاز راٹھوراور میڈم شاہین ڈار کوثر کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ قائدین نے پارٹی کے مخلص اور درینہ کارکنوں کو ان عہدوں پر فائز کیاانہوں تجدیدعہد کرتے ہوئے یقین دلایاکہ تمام عہدیداران اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو پرچم کو بلند رکھنے کی بھرپور کوششیش جاری رکھیں گے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے پی وائی او کے عہدیداران راجہ شفقت عباسی، راجہ شاہدعباسی،رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی راجہ منصور اخلاق، فیصل سید، اشتیاق احمد اور دیگر ارہنماؤں نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیابھی کیا۔