Filtration plant 24

مری فیلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر

ملکہ کوہسار مری میں علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم فیلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر اہل علاقہ پینے کے صاف پانی کی تلاش میں محکمہ پبلک ہیلتھ مری صاف پینے کے پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام،، تفصیلات کے مطابق مال روڈ سے ملحقہ لوئر بازار قصائی محلہ میں سابق حکومت کے دور میں قائم ہونے والا فیلٹریشن پلانٹ انتہائی خستہ حالی کا شکار پلانٹ پر لگے ہوئے نل ٹوٹ پھوٹ کے شکار جس کے باعث علاقہ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم سرکاری پلانٹ ہونے کے باوجود اہل علاقہ جگہ جگہ پینے کے صاف پانی کی تلاش میں بھٹکنے لگے محکمہ پبلک ہیلتھ اہلیان مری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام اہل علاقہ کی طرف سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسر کو بار بار یاد دہانی کروانے کے باوجود محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پلانٹ پر کوئی توجہ نہیں کی جا رہی پلانٹریشن کوقصائی محلہ میں ایک ڈھانچے کی شکل میں رکھا گیا ہے جس کو دیکھ کر عوام صرف تسلی کر سکتی ہے کہ یہ ایک پلانٹ ہے پبلک ہیلتھ مری کے وال مین تنخواہیں تو ادارے سے لیتے ہیں لیکن فیلٹریشن پلانٹ کی حستہ خالی سے بے خبر ہیں اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگیھڑاسےاپیل کی ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی غیر ذمے داری پر سخت سے سخت نوٹس لیا جائےاوران کو پابد کیا جائے کہ اس فیلٹریشن پلانٹ کی حستی خالی کو دور کر کے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔