Mall Road Murree 94

ملکہ کوہسار مری مال روڈ پبلک واش روم سے محروم

مری:پاکستان کا خوبصورت ہل اسٹیشن ملکہ کوہسار مری مال روڈ پبلک واش روم سے محروم پبلک واش روم نہ ہونے کے باعث سیروتفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کو شدید دشواری کا سامنا سیاحتی مقام موجودہ حکومت کی توجہ کا منتظر، تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری پاکستان کا خوبصورت ہل اسٹیشن ہے جو کہ دنیا بھر میں شہرت کا حامل ہے موسم جیسا بھی ہو سیاحوں کا یہاں میلہ لگا رہتا ہیں خصوصی طور پر سیاح فیملیوں کے ہمراہ مری کا رخ کرتے ہیں مال روڈ ایک سیاحتی مقام ہے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کا رجحان زیادہ تر یہی پر ہوتا ہے لیکن مال روڈ اور اس کے گرد نواح میں واش روم نہ ہونے کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جہاں مختلف جگہوںپربے ہنگم تعمیرات کی جا رہی ہے وہاں سیاحوں کی سہولیات کے لیے ایک یا دو پبلک واش روم بھی بنائے جائے جن جگہوں پر واش روم ہیں وہاں پر قبضہ مافیا نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے ۔شارٹ کٹ راستوں کو بند کر کے تعمیرات کی جارہی ہے جس سے مقامی لوگ شدید مشکلات سے دو چار سیاحوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ مری کے سیاحتی مقام پر پبلک واش روم کو جلد ازجلد تعمیر کروایا جائے ۔