Health inspector 67

مری کوروناوائرس کے حوالے سے ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کی خصوصی ہدایات پر کوروناوائرس کے حوالے سے ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمدکروانے کیلئے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری رانا کرامت علی کا ہیلتھ عملہ اور سول ڈیفنس اہلکاروں کے ہمراہ مال روڈ مری کا تفصیلی دورہ انہوں نے ہوٹل و ریسٹورنٹس مالکان،تاجروں،سیاحوں اورمقامی لوگوں کو حکومت اور تحصیل انتظامیہ مری کی جانب سے دئیے گئے ایس اوپیز پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ ہاتھوں کو لازمی باربار دھوئیں،فیس ماسک اورسینٹائزر کا استعمال لازمی کریں اورسماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنائیں انہوں نے کاروباری حلقوں،سیاحتی حلقوں،تاجروں اورمقامی لوگوں کی طرف سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے تحصیل انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی ہدایات پر عمل کرنے پر انکو شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ ایس اوپیزپر مکمل عمل کرکے خود کو اور اپنے پیاروں کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھنے میں اپنابھرپورکردار اداکریں۔