Skip to content
مری()چھ ماہ کے بعد عوامی مطالبہ پر تعینات ہونیوالے میونسپل انفراسٹکچر کو 27 دن بعدپھر مری سے تبدیل کردیاگیا،عوام کے پرزور مطالبہ پرممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے مداخلت کرکے 6 مہینوں بعد کیخلاف اس اہم سیٹ پر ایک آفیسرحاجی صفدرکو تعینات کروایا تھا لیکن ان کو مری سے پھر تبدیل کردیا گیامذکورہ آفیسرنے اپنے عہدے کاچارج بھی چھوڑدیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسٹر رضوان کو میونسپل آفیسر انفراسٹکچر مری تعینات کردیا گیا ہے توقع ہے کہ آج 16 فروری کو وہ اپنا عہدہ سنبھال لینگے،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران مری جیسے اہم ترین سیاحتی مقام سے تین اسسٹنٹ کمشنر،تین تحصیلدار وں کو مری سے تبدیل کیاگیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی مری میں نئے چیف آفیسر کی بھی حال میں تعیناتی کی گئی ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ باربار آفیسرز کی تبدیلیوں سے جہاں سرکاری کام بری طرح متاثر ہورہے ہیں وہاں سائلین کو بھی شدید پریشانی کاسامناکرنا پڑتا ہے ایک آفیسر کو مسئلے کے حل کیلئے د رخواست دیتے ہیں جس پر عملدرآمد اور رپورٹ کے احکامات دئیے جاتے ہیں جبکہ سائلین دوبارہ متعلقہ دفتر جاتے ہیں تو پہلے آفیسر کی تبدیلی سے نئے سرے سے دوبارہ ساراطریقہ کاراختیارکرنا پڑتا ہے جس سے انکا ایک تو وقت ظائع ہوتا ہے دوسرا انکو شدیدذہنی پریشانی کا بھی سامنا کرناپڑتا ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے حکومت پنجاب اورممبران اسمبلی آفیسرز کے تبادلوں اور تعیناتی کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کریں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں