Brave Elderly Program 84

باہمت بزرگ پروگرام

مری :باہمت بزرگ پروگرام کے تحت یونین کونسل چارہان میں 16 فروری منگل صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک یونین کونسل آفس چارہان میں 106 بزرگ افراد کو اے ٹی ایم کارڈ دئے جائیں گے

باہمت بزرگ پروگرام کے تحت
تحصیل مری پہلے مرحلے میں تقریبا 1500 بزرگ افراد کی اے ٹی ایم کارڈ کی لسٹ جاری ہو چکی ہے جو کہ مرحلہ وار تمام یونین کونسل میں لسٹ کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ دئے جائیں گے پاکستان تحریک انصاف مری کے نمائندوں اور کارکنوں کی خصوصی کاوش سے ہر یونین کونسل کے آفس میں سے ہی اے ٹی ایم کارڈ کی وصولی کو ممکن بنایا گیا ہے بروز جمعہ یونین کونسل پگواڑی میں اے ٹی ایم کارڈ تقسیم کئے جائیں گے

صوبہ کے دیگر ڈویژن کی طرح راولپنڈی ڈویژن کی تحصیل مری میں بھی باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے مری کی تمام تحصیلوں میں مراکز قائم کر کے فوکل پرسن تعینات کردیے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبہ بھر میں پنجاب احساس پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں 2 ارب کی ابتدائی رقم سے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے اس پروگرام کے ذریعہ صوبہ بھر کے65سال یا اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کو مالی امداد دی جائے گی خواتین کو اس پروگرام کے ذریعہ معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ترجیح دی جا رہی ہے ایسی خواتین جووفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں، وہ باہمت بزرگ پروگرام میں شامل نہیں ہوں گی باہمت بزرگ پروگرام میں بزرگ خواتین کو خصوصی طور پر شامل کیا جارہا ہے تاکہ انہیں اپنی ضروریات کے حصول کے لیے کسی کا دست نگر نہ ہونا پڑے ”باہمت بزرگ“ پروگرام پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت بزرگ افراد کی فلاح و بہبود کا منفرد سوشل پنشن پروگرام ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اس سے بزرگ افراد کی عزت نفس مجروح نہیں ہوگی یہ پروگرام پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تین ماہ بعد چھ ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ حاصل ہوں گے