murree-newsmurree 10

جی ٹی ایم کنونشن کا اعلان

مریٌ :گلیات کے حقوق کی خاطر بنی گالہ بھی جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے جی ٹی ایم کنونشن کا اعلان گلیات ہماری سرزمین ہے اس کے وسائل کا استعمال یہاں کے باسیوں پر اولین ترجیح ہونی چائیے سردار صابر،گلیات کو مقبوضہ وادی نہیں بننے دیں گے، اگر بیدار نہ ہوئے تو علاقہ گلیات مقبوضہ فلسطین بن جائے گاسردار ریاض،تفصیلات کے مطابق گلیات تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام ایک بڑے عظیم الشان کنونشن کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقہ گلیات کے تمام یونین کونسلوں سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنونشن سے خطاب کے دوران بانی چیئرمین جی ٹی ایم سردار صابر نے کہا کہ جی ڈی ایک اتھارٹی کی مانند ہے اس کا کام علاقہ گلیات کی تعمیر و ترقی کرنا ہے نہ کہ وہاں کے وسائل پر ڈاکہ زنی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جی ٹی ایم ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ہمارا کوئی ذاتی مفاد اس تحریک میں پوشیدہ نہیں ہماری تحریک کا مقصد علاقہ گلیات کی عوام کی خدمت کرنا ہے ہم علاقہ گلیات کے حقوق کسی کو سلب نہیں کرنے دیں گے اگر حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم بنی گالہ پہنچنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے یہ کالے قوانین ہماری شناخت اور کلچر کو ختم کرتے ہوئے قبضہ مافیا کا روپ دھارنے جا رہے ہیں جس کی مزاحمت کرنے کیلئے یہ تحریک شروع کی گئی،جی ٹی ایم کے جنرل سیکرٹری سردار افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر اپنے حقوق کے لئیے صدا بلند کرنا ہوگی گلیات تحفظ موومنٹ ایک تحریک کا نام بن چکا اسی تحریک کے ذریعہ اپنے علاقہ کی عوام کے حقوق حاصل کریں گے گلیات کے وسائل کو علاقہ گلیات کے باسیوں سے ہمیشہ دور کیا جاتا رہا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اگر حقوق سلب کرنے والوں کا راستہ نہ روکا گیا تو ہمیں محکومی و غلامی کی زندگی بسر کرنا پڑے گی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ جی ٹی ایم کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنا کر علاقہ گلیات کے عوام اپنے حقوق کی آواز بلند کریں گے،کنونشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اساتذہ، وکلاء، ڈاکٹرز، علماء، صحافی برادری، تاجر، سماجی و فلاحی شخصیات نے شرکت کی کنونشن میں یونین کونسل نگری بالا، پلک،بیروٹ،بکوٹ،نملی میرا،سرکل لورہ اور دیگر کئی یونین کونسلوں کے عوام بھی شریک تھے تقریب میں دو ننھے بچوں نے بھی اپنی تقاریر سے حاضرین کو محضوض کیا،کنونشن کے دوران عبداللہ نعیم ہزاروی اور نعیم توحیدی نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا اور جی ٹی ایم کے ترانے پیش کئے۔