Qari Saifullah Saifi 72

مری پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان قاری سیف اللہ سیفی

مری:علمائے مری نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے مال روڈ مری میں نصب شدہ بینرز کو رئیس مجلس عمل علمائے مری قاری سیف اللہ سیفی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا کی جانب سے فوری طور پر ایکشن لینے اور اتارنے کے عمل کو بنظر تحسین دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ خطے کی نظریاتی اقدار کے تحفظ میں اپنا ہر ممکن کردار یوں ہی اداکرتے رہینگے،علماء نے ایس ایچ او مری کے اس عنوان پر لیت ولعل پر مبنی رویے پر اظہار مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے لوکل وضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ایس ایچ او مری کو ان کے آئینی اور دستوری فرائض کی طرف متوجہ کیا جائے پولیس کے کسی ذمہ دار افسر کی جانب سے خطے کی نظریاتی اقدار پر لیت ولعل بلاشبہ افسوسناک طرزعمل ہے مری شہر میں منشیات وجسم فروشی سمیت متعدد اخلاقی جرائم کا تشویشناک پھیلاؤ پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان ہے علماء نے اعلان کیا کہ آمدہ جمعہ ا نشاء اللہ مری شہر میں ان جرائم کے سدباب کے لیے یوم احتجاج کے طور پر منایا جایا گا۔