Murree Sui Gas 15

مری کے عوامی حلقوں کا سوئی گیس میٹرز کوسڑکوں سے گھروں پر شفٹ کروانے کا مطالب

مری کے عوامی حلقوں کا سوئی گیس میٹرز کوسڑکوں سے گھروں پر شفٹ کروانے کا مطالبہ،سڑکوں پر لگے میٹرز موسمی حالات میں خراب ہونے اور اکثرچوری ہونے سے سوئی گیس صارفین پر مالی بوجھ پڑتا ہے سوئی گیس صارفین نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،سوئی گیس ایڈوائزری کمیٹی کے ہیڈ،ایم ڈی سوئی گیس اورانچارج سوئی گیس مری سے مطالبہ کیا ہے کہ باقی ملک کے صارفین کی طرح مری شہر اور دیگر مری کے علاقوں کے سوئی گیس صارفین کے گیس میٹرز بھی انکے گھروں کے باہر نصب کیئے جائیں،صارفین کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر محکمہ کی طرف سے میٹرز نصب کرنے کی بنا پر کئی دفعہ میٹرز چوری ہوئے جو بعد ازاں دوسرے شہروں میں لگنے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ مری کے موسمی حالات کی وجہ سے اکثر پائپ لائینز کی لیکج کا بوجھ بھی صارف کو اٹھانا پڑتا ہے اس لیئے سوئی گیس کے میٹرز گھروں کے باہر نصب کرنے کے فوری اقدامات کیئے جائیں۔