Wardens 18

مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز کو بریفنگ

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی راے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک مری کی سنی بنک ٹریفک آفس میں مری میں تعینات ٹریفک وارڈنزافسران کو بریفنگ.
تمام ٹریفک وارڈنزافسران صاف ستھری یونیفارم اور اچھا ٹرن آؤٹ رکھیں. ڈیوٹی ٹائم کی سختی سے پابندی کریں. دوران ڈیوٹی عوام الناس کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کریں یہ عوام کا حق ہے. دوران ڈیوٹی فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.
عوام الناس سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں. ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائیں مری میں ایک قوم ایک قانون نافذ العمل میں لایا جائے. کرپشن کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی. کرپشن ثابت ہونے کی صورت میں ملازم کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا. تمام ٹریفک وارڈنزافسران کو ہفتہ وار ریسٹ دی جائے گی. ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کی طرف سے کہا گیا کہ مری روڈ مال روڈ پر کسی بھی صورت کوئی گاڑی پارک نہ ہو۔ وارڈن اپنے ڈیوٹی پوائینٹ پر نو پارکنگ کا ذمہ دار ہو گا