Muhammad Iqbal Sanghera 24

مری میں غیر قانونی اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائی

مری:اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا کی غیر قانونی اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائی گذشتہ روز مری کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اورڈنہ ایکسپریس وے پر بلڈنگ بائی لاز کیخلاف ورزی پر اپنی نگرانی میں ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا اس موقع پر انہوں نے وارننگ دی کہ جو بھی غیر قانونی یابلڈنگ بائی لاز کیخلاف ورزی کامرتکب ہوگا اسکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اورمقدمات بھی درج کئے جائینگے کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مری میں عائد تعمیرات پر پابندی ختم کرکے بلڈنگ بائی لاز جاری کردئیے ہیں جن پر عملدرآمد ہرصورت کروایا جائیگا۔